اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی اقدامات دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہیں اس نے بڑی دھوم دھام سے سوئس مالیاتی چینل کے نفاذ کا اعلان کیا لیکن اب وہ مختلف ممالک میں ایران کے مالی وسائل کو اسی چینل میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ عملی اقدام نہیں کرتا تب تک ہم ان کے بیانات کو جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں سمجھیں گے۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ امریکی حکام صرف نعرے لگا رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ ادویات اور طبی وسائل کی منتقلی کے لئے تمام راہیں کھلی ہیں تو پھر یہ بھی بتادیں کہ ہم کیسے بغیر کسی رکاوٹ کے ادویات اور طبی وسائل منتقل کر سکتے ہیں۔
سید موسوی نے کہا کہ امریکی اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ ادویات اور طبی وسائل کو پابندیوں سے استثنی حاصل ہے حالانکہ عملی طور پر ان کی منتقلی کے لئے تمام راستے بند ہیں اور سوئس مالیاتی چینل کے نفاذ میں بھی بہت ساری رکاوٹیں حائل ہیں۔